Palestinian killed after stabbing two Israeli police officers in Jerusalem, police sayتصویر سوشل میڈیا

یروشلم:(اے یو ایس) پیر کے روز یروشلم کے پرانے شہر میں مبینہ طور پر ایک فلسطینی نے دو پولیس اہلکاروں پر چاقو سے وار کر دیا اور جوابی کارروائی میں پولیس نے اس حملہ آور فلسطینی کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔گذشتہ چند دنوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ فلسطینیوں نے حالیہ برسوں میں اسرائیلی شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے خنجر اوربندوق سے درجنوں حملے کیے ہیں۔

زیادہ تر حملے ایسے افراد نے کیے جن کا مسلح گروپوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔فلسطینیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ بعض مواقع پر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کر رہا ہے اور حملہ آوروں کو ہلاک کر رہا ہے جنہیں گرفتار کیا جا سکتا تھا۔

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا، جس میں پرانا شہر اور اس کے عیسائی، مسلم اور یہودی مقدس مقامات کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی بھی شامل ہے۔ بعد میں اس نے مشرقی یروشلم کو ایک ایسے اقدام میں ضم کر لیا جسے زیادہ تر بین الاقوامی برادری نے تسلیم نہیں کیا۔فلسطینی مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کو مستقبل کی آزاد ریاست کے لیے چاہتے ہیں، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ اسرائیل تمام یروشلم کو اپنا دارالحکومت مانتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *