رملہ: فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتاعی نے عالمی برادری سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اشتاعی نے یہ اپیل مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطیننی کابینہ کی ہفتہ واری اجلاس میں انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن غفیرکے ریمارکس کے جواب میں کی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو وزیر بن غفیرکے بیان کو سننے کی ضرورت نہیں تھی تاکہ وہ نسل پرستانہ خیالات کے بارے میں قائل ہو اور ان کے بارے میں یقین کر سکیں جو ان لوگوں کی، جو آج مقبوضہ ریاست میں بر سر اقتدار،سوچ، فکر اور طرز عمل کی تشکیل کرتے ہیں۔ بن غفیرنے ایک اسرائیلی ٹی وی انٹرویو میں فلسطینیوں کو بطور احتجاجی بتاتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے کی سڑکوں پر سفر کرنے کا حق فلسطینی باشندوں سے زیادہ یہودیوں کاہے۔
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست امن مذاکرات مارچ 2014 کے اواخر میں اسرائیلی بستیوں اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے تنازعات کے بعد تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ فلسطینی 1967 میں اسرائیل کے زیر تسلط علاقوںبشمول مغربی کنارے، اور غزہ کی پٹی پر، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، پر ایک آزاد فلسطینی مملکت قائم کرنا چاہتے ہیں۔