نئی دہلی: گزشتہ 10 سالوں سے ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کر رہے بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اس شو کا حصہ کبھی نہیں بنیں گے۔

بتاد یں کہ کئی دنوں سے میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سلمان خان اپنی طبعیت اور ذاتی وجوہات کی بنا پر اب اس شو سے خود کوالگ کر رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹی آر پی میں اس شو نے اپنے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کرنے کی وجہ سے بگ باس میں 5ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے لیکن سلمان خان کا کنٹریکٹ اس شو میں جنوری تک کا ہی تھا ایسے میں سلمان خان نے کہا ہے کہ اب وہ آگے اس شو کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ممبئی مرر کو دیئے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا ہے کہ ’ ہاں! یہ میرے جسم کا ایک حصہ ہے ، جسے میں کاٹ کر پھینکنا چاہتا ہوں اور باقی حصے بچائے رکھنا چاہتا ہوں۔ سلمان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا انہیں یہ شو پسند نہیں ہے ، تو اداکار نے کہا ’ مجھے پسند ہے ،یہ تھوڑا تناؤ والا ہو جاتا ہے ، لیکن میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اس سے مجھے سمجھ آیا ہے کہ ملک کہاں جا رہا ہے ، ہمارے اقدار، اخلاق اور اصولوں کا کیا ہو رہا ہے، یہاں آئے سیلبرٹیز بھی ایسا ہی کچھ کرتے ہیں ۔

سلمان خان مزید کہا کہ ’ اچھی بات یہ ہے کہ جب یہ لوگ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ایسے بالکل نہیں ہوتے ہیں ،ایسا نہیں ہے کہ یہ لوگ اداکاری کر رہے ہیں ،یہ گھر ہی انہیں ایسا بنا دیتا ہے۔ واضح رہے کہ سلما ن خان کو اس شو کے ایک ایپی شو کے لئے 6.5کروڑ رورپے کی رقم دی جا رہی تھی یعنی ایک ہفتے کے سلمان خان کو 13کروڑ رورپے کی کثیر رقم دی جارہی تھی ۔

ایک رپورٹ کے مطابق شو کی توسیعکے بعد سلمان کو فیس کے طور پر 8کروڑ رو پے کی پیش کش کی گئی لیکن اب سلمان خان شو سے علیحدہ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں ۔ 53سالہ سلمان خان اب بگ باس کو الوداع کہہ رہے ہیں اور ان کی جگہ بالی کی مشہور ڈائریکٹرفرح خان میزبانی کے فرائض ادا کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *