Partnership with Africa will remain top priority: India at UNتصویر سوشل میڈیا

نیویارک : (اے این آئی): ہندوستان نے کہا ہے کہاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دہشت گرد تنظیموں جیسے مسلح گروپوں پر، ِ جن سے آج افریقہ کو سلامتی کے خطرات لاحق ہیں، توجہ دینے کی ضروت ہے اور ان کے ملک کی افریقہ کے ساتھ شراکت داری ایک اولین ترجیح رہے گی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے ایک بیان میں کہا کہ آج افریقہ کو درپیش سیکورٹی خطرات اس امر کے متقاضی ہیں کہ سلامتی کونسل دہشت پسند تنظیموں جیسے مسلح گروپوں سے نمٹنے کی جانب توجہ دے ۔

اس حقیقت کا اعادہ کرتے ہوئے کہ براعظم میں پائیدار امن کے لیے علاقائی سفارت کاری، ثالثی، مفاہمت اور سلامتی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھایا جانا چاہیے اقوام متحدہ میں ہندوسانی ایلچی نے کہا کہ افریقہ کو شامل کیے بغیر افریقی مسائل حل کرنے کے لیے بیرون ملک حل تلاش کرنے سے افریقی عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں ہوسکتا ۔ ہندوستانی مندوب نے مزید کہا کونسل کے مستقل رکنیت زمرے میں نمائندگی ایک تاریخی ناانصافی ہے جسے جلد از جلد درست کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *