لاہور(پریس ریلیز) ملک گیر ادبی تنظیم پاسبان بزم قلم کے چیئرمین مدثر کلیم سبحانی کی صدارت میں ایکسپو سنٹر میں فروغ کتاب کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا مہمان خاص سینئر صحافی، ادیب، مصنف ندیم نظر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب سے رشتہ اس وقت تک مضبوط رہا جب کتابیں خرید کر پڑھی جاتی تھیںپی ڈی ایف نے آکر کتاب سے دوری پیدا کردی، دوسری جانب فیچر رائٹر و کالم نگار عمارہ وحید نے کہا کہ قومیں زندہ وہ ہی رہتی ہیں جن کا رشتہ قلم و قرطاس سے مضبوط ہوتا ہے اور جو اپنی تاریخ کو کتابوں کی صورت میں محفوظ رکھتی ہیں۔
صدر عثمان علی معاویہ نے کہا کہ کتاب میں ترقی کے راز پنہاں ہیں اور یہ لاشعوری سے شعور کی طرف لاتی ہے.
پروگرام میں نائب صدر وویمن کہکشاں اسلم،کیپٹن ڈاکٹر عابدہ شیر، جنرل سیکرٹری نفیس دانش، ترجمان عمیر حنفی،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن افضال احمد،مولانا ادریس عاصم، عتیق ادریس بٹگرامی، محمد رضوان ایوب مغل سمیت ملک بھر سے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔