Pashtuns in exile in Paris hold anti Pakistan protestsتصویر سوشل میڈیا

پیرس: پاکستان میں پشتونوں کے خلا ف کارروائیوں اور ان پر ظلم و ستم پر احتجاج کرتے ہوئے یورپ میں مقیم جلا وطن پشتونوں نے یورپی ممالک کے مختلف شہروں میں زبردست مظاہرہ کیا۔ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے عالمی بازو کے پرچم تلے مظاہرین نے پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے بینر اور تختیاں اٹھائے نعروں کے ساتھ پاکستان کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا۔

در اصل یہ احتجاج پی ٹی ایم منظور احمد پشتین پر ناکام قاتلانہ حملہ کی مذمت اور اس پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ فرانس کے دارالخلافہ پیرس میں ایک پاکستانی صحافی طٰٰحہٰ نے بتایا کہ فرانس ، بلجیم ،جرمنی اور ڈنمارک سمیت متعدد یورپی ممالک میں زندگی بسر کرر ہے جلاوطن پشتونوں نے جلسے جلوس کر کے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین پی ٹی ایم لیڈر علی وزیر کی رہائی اور پاکستانی فوجوں کے ہاتھوں پشتونوں پر ظلم و زیادتی کے خاتمہ کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔

جلا وطن پشتون مظاہرین جو بینرز اٹھائے تھے اس پر دنیا میں دہشت گردی کا اصل ذمہ دار پاکستان ہے ،دہشت گردی کا سرپرست پاکستان ہے۔جرمنی کے فرینکفرٹ میں بھی پشتونوں نے 11فروری کو پاکستانی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیاتھا ۔یہاں یہ احتجاج عقیل احمد کی زیر قیادت کیا گیا۔ اس مظاہرے میں شرکت اور عوام سے خطاب کرنے والوں میں محمد ظریف اور سلطانی بھی دیگر ممتاز شخصیات میں شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *