Passengers from China to present negative results of PCRتصویر سوشل میڈیا

پیرس: چین سے فرانس پہنچنے والے تمام مسافروں کو کوویڈ-19 کی نگیٹیو جانچ کی رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا گیا اور یکم جنوی سے اس پر عمل آوری بھی شروع ہو گئی۔ اب فرانس پہنچنے پر دوبارہ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ کلیمنٹ بیون نے ٹویٹ کیاکہ چین سے آنے والے مسافروں پر حفظان صحت سے متعلق اقدامات کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگیا ہے۔

اس کے تحت، ان کے لیے فرانس پہنچنے سے 48 گھنٹے پہلے کووِڈ منفی رپورٹ پیش کرنا اور پہنچنے پر دوبارہ کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والی تمام پروازوں میں ماسک لازمی ہوگا۔ چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود وہاں کی حکومت کی جانب سے سخت کوویڈ-19 پابندیوں میں نرمی کے پیش نظر یہ اقدامات احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *