Passengers scared and upset after pilot "faints" mid-airتصویر سوشل میڈیا

لندن :: طویل فاصلے کے سفر کے لیے اکثر لوگوں کی پہلی پسند طیارہ ہوتا ہے۔ یہ لمبا فاصلہ چند گھنٹوں میں طے کر کے آپ کو اپنی منزل تک پہنچا دیتا ہے ، لیکن بعض اوقات یہ سفر کرنا خطرناک بھی ہو جاتا ہے۔ ایک چھوٹی سی غلطی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑنے والے طیارے میں، جو انگلینڈ کے شہر برمنگھم سے ترکی کے شہر انظالیہ کے لیے روانہ ہوا تھا، کچھ ایسا ہوا جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے الے اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ طیارے کا پائلٹ اچانک بے ہوش ہوگیا۔ اس کے بعد کو – پائلٹ نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی۔ ایئر لائنز نے اسے میڈیکل ایمرجنسی کا نام دیا اور اس واقعے پر مسافروں سے معافی مانگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طیارے میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے بتایا کہ پرواز سے پہلے ہی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں سفر کرنے والے زیادہ تر لوگ ترکی میں چھٹیاں منانے جا رہے تھے۔ طیارے نے پہلے ہی 8 گھنٹے تاخیر سے اڑان بھری تھی۔ اس وجہ سے، ایئر لائنز نے پرواز میں تمام مسافروں کو 15 یورو واچر اور مفت کھانا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *