Patna rally blast case: NIA court convicted 9 ,one acquittedتصویر سوشل میڈیا

پٹنہ:(اے یو ایس ) این آئی اے عدالت نے آٹھ سال قبل پٹنہ کے گاندھی میدان دھماکہ کیس کے 10 ملزمان میں سے9کو مجرم قرار دے دیا ۔ عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنیاد پر ایک ملزم فخر الدین کو رہا کر دیا۔ اس معاملے میں اب سزا کا تعین یکم نومبر کو ہوگا۔جن 9ملزموں کو قصور وار قرار دیا گیا ہے وہ مجیب اللہ انصاری، امتیاز عالم، احمد حسین ، فیروز اسلم، امتیاز انصاری، افتخار عالم، اظہر الدین قریشی، حیدر علی، نعمان انصاری اور توفیق انصاری ہیں ۔

معلوم ہو کہ 27 اکتوبر 2013 کو پٹنہ میں پی ایم نریندر مودی کی ریلی کے دوران گاندھی میدان میں دھماکے ہوئے تھے۔ بی جے پی کی ہنکار ریلی کے دوران سلسلہ وار بم دھماکوں کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ اس دھماکے کے وقت نریندر مودی سمیت تمام رہنما گاندھی میدان میں موجود تھے۔ گاندھی میدان سے پہلے پٹنہ جنکشن پر بھی دھماکہ ہوا تھا۔ پٹنہ میں ہوئے ان سلسلہ وار دھماکوں میں 6 لوگ مارے گئے تھے جبکہ تقریباً 84 لوگ زخمی ہوئے تھے۔پٹنہ کے گاندھی میدان دھماکہ کیس میں این آئی اے نے اگلے ہی دن سے اس کیس کی جانچ شروع کردی اور ایک سال کے اندر 21 اگست 2014 کو کل 11 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ اس کے بعد این آئی اے کی ٹیم نے اس معاملے میں10افراد کو گرفتار کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *