Payal Ghosh appeals to PM Modi for help, says 'mafia gang will kill me; will prove my death as suicide'تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: معروف فلمساز انوراگ کشیپ کے خلاف ‘ریپ’ کیس میں نام لیے جانے پر بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا کی جانب سے دائر ہرجانے کے مقدمے کا سامنا کرنے والی اداکارہ پائل گھوش نے اب ایک اور دعویٰ کیا ہے کہ مافیا گینگ انہیں قتل کردے گا۔

خیال رہے کہ اداکارہ ریچا چڈھا نے پائل گھوش پر ’ریپ‘ واقعے کو بیان کرنے میں اپنا نام لیے جانے پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ہرجانے کے مقدمے میں پائل گھوش سمیت ایک نیوز چینل اور نام نہاد فلمی ناقد آر کمال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

جس پر پائل گھوش نے بومبے ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ اپنے بیان سے دستبردار ہونے اور معذرت کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم کچھ دیر بعد اداکارہ نے ٹوئٹس کئے کہ وہ کسی سے معافی نہیں مانگیں گی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب اداکارہ پائل گھوش نے وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کا ’مافیا گینگ’ انہیں قتل کردے گا۔

پائل گھوش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ وہ پورا گینگ انہیں دبانے اور ان کی تذلیل کی کوشش کررہا ہے۔چند روز قبل اداکارہ ریچا چڈھا نے ٹوئٹرپر نیشنل کمیشن فار ویمن کی موجودہ چیئرمین ریکھا شرما کو ٹوئٹ کیا کہ مجھے اب تک این سی ڈبلیو میں 20 ستمبر کو درج کروائی گئی شکایت کا کوئی جواب نہیں ملا جو فلم ساز کے خلاف کیس میں جھوٹ بول کر میرا نام لینے پر پائل گھوش کے خلاف درج کروائی تھی۔

ریچا چڈھا نے مزید لکھا تھا کہ اس معاملے پر آپ کے ٹوئٹس کو دیکھا جائے تو میرے خیال سے میری شکایت ان سے پہلے درج ہوئی تھی۔مذکورہ ٹوئٹ پر ردعمل میں پائل گھوش نے نہ صرف ریکھا شرما بلکہ وزیراعظم کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ ریچا چڈھا جب تک سچ سامنے نہیں آجاتا آپ کیسے جانتی ہیں کہ میں نے جھوٹ سے کام لیتے ہوئے آپ کا نام لیا۔

پائل گھوش نے سوال کیا کہ آپ انوراگ کشیپ سے متعلق اتنی پریقین کیسے ہیں، انہوں نے مزید لکھا کہ ریکھا شرما دیکھیں کہ یہ پورا گینگ میں دبانے اور میری تذلیل کی کوشش کررہا ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ مافیا گینگ مجھے قتل کردے گا اور میری موت کو خودکشی یا کچھ اور قرار دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *