PDM chairman demands action against Imran Khan for violating constitutionتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈٰ ایم) کے سربراہ اور حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمٰن نے صدر مملکت عارف علوی سے مستعفی ہونا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فرد جرم پیش کی جا چکی ہے لہٰذا فوری کارروائی کی جائے۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجلاس میں حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بڑی وضاحت کے ساتھ قوم کے سامنے یہ بات کرنا چاہتے ہیں کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فرد جرم آچکی ہے اور اس پر آئین اور قانون کے مطابق عملی اقدامات کہ کیا سزا بنتی ہے، معاملہ اس مرحل میں داخل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان صرف ایک ملزم نہیں بلکہ مجرم قرار دیا جارہا ہے اور یہ جماعت ایک بیرونی عطیات لینے والی جماعت قرار پاچکی ہے اور ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کو غیرملکی فنڈنگ ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ‘فیصلے کی رو سے بڑی صراحت کے ساتھ اب وہ صادق اور امین نہیں رہے بلکہ کذاب اور خائن بن چکے ہیں، 5 سال سے الیکشن کمیشن اور 22 سال سے مسلسل قوم سے جھوٹ بول رہا ہے اور نئی نسل کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے ۔

عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئے روز اس کا بیانیہ تبدیل ہوتا ہے۔ حکومت میں آنے سے پہلے کچھ اور باتیں کرتا لیکن حکومت میں آنے کے بعد کچھ اور باتیں کرتا ہے اس کے قول و فعل میں تضاد ہے کہتا کچھ ہے اور عمل کچھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ کہتا رہا بڑی آئیڈیل قسم کی باتیں لیکن عملی میدان میں آیا تو پاکستان کی تاریخ کا نااہل حکمران ثابت ہوا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹاسرٹیفکٹ جمع کرایا جو آئین کی خلاف ورزی ہے، یہ ایسی خلاف ورزی ہے، جس پر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کئی لوگوں کو نااہل قرار دے چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *