نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدار کہا ہے کہ ملک کی ترقی کی کلید ہیں۔
”وکاس“ کو پارٹی کا ”منتر“قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں اور اراکین پارلیماں کو تاکید کی کہ وہ ان قدروں کی پاسداری اور ان پر عمل آوری یقینی بنائیں اور انہیں پورے ملک میں عام کرنے کے لیے اپنا کردار نبھائیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پارٹی کے لیے جیتے ہیں اور ہم بی جے پی والے ملک کے لیے جیتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پارٹی کے اراکین پارلیماں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے کندھوں پر ملک کے سوا سو کروڑ لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ آپ بہت مصروف رہتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ وقت ملک کے لیے بھی نکالیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ عناصر ” بھارت ماتا کی جے“ نعرے پر اسی طرح تنازعہ کھڑا کر رہے ہیں جیسا آزادی ہند کے بعد ”وندے ماترم“ پر اعتراضات کیے گئے تھے۔
وزیر اعظم کی اپنے اراکین پارلیماں و پارٹی رہنماؤں کو یہ نصیحت دہلی فسادات کے ، جس میں 40سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے،چار روز بعد پہلا عوامی بیان ہے جس میں امن و اخوت کا پیغام دیا گیا ہے۔