Pelosi meets Singapore leaders at start of Asia tourتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یوایس)امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جو ایشیائی ممالک پر ہیں دورے کے آغاز میں پیر کے روز سنگا پور میں اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق پیلوسی نے سنگاپوری وزیر اعظم لی سین لونگ اور صدر حلیمہ یعقوب اور دیگر کابینی اراکین سے ملاقات کی۔امریکی حکّام نے بتایا ہے کہ اسپیکر نینسی پیلوسی کانگریس کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نینسی پیلوسی سنگاپور کے علاوہ ملیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان جائیں گی۔حکّام کا کہنا ہے کہ انڈوپیسیفک خطے میں باہمی سلامتی،اقتصادی شراکت داری اور جمہوری حکمرانی پر تبادلہ خیال ہوگا۔امریکی حکّام کی جانب سے نینسی پیلوسی کے دورے میں تائیوان جانے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چین نے امریکی اسپیکر کے ممکنہ دورہ تائیوان پرامریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے۔چین تائیوان کو اپنے ملک کا حصّہ قرار دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *