Penalties prescribed for systems violating expatriatesتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ غیر مجاز افراد کو مملکت میں داخل کرانے میں مدد کرنے والے سہولت کاروں کو ایک سال تک کی قید اور ایک ملین ریال تک جرمانہ کی سزا سنائی جائے گی۔ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخلے میں سہولت فراہم کرنے والے، انہیں اس کے اندر منتقل کرنے، انہیں پناہ دینے اور انہیں کسی قسم کی مدد فراہم کرنے والوں کے لیے15 سال تک کی قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جرم ان بڑے جرائم میں سے ایک ہے جس پر قانون فوری حرکت میں آئے گا اور سہولت کاروں کو فوری طورپر گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قوعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر بھی پانچ سلا تک بھرتیوں پر پابندی ،سرزنش اور ذمہ دار منیجر کو ایک لاکھ ریال جرمانہ اور اگر منیجر تارک وطن ہے تو ایک سال کے لیے ملک سے اخراج تک کی سزا مل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *