Pentagon accuses Russia of 'War Crimes,' vows to assist with evidence collectionتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: ( اے یو ایس ) امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹاگان نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی افواج یوکرین میں جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہیں۔

پینٹاگان کے پریس سیکریٹری جان کربی نے وائس آف امریکہ کے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ “ہم واضح شواہد دیکھ رہے ہیں کہ روسی افواج یوکرین میں جنگی جرائم کر رہی ہیں اور اس ضمن میں ہم شواہد اکٹھے کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔”جان کربی نے الزام عائد کیا کہ روسی افواج بلاامتیاز شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور بعض کیسز میں جان بوجھ کر شہریوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین میں جنگی جرائم سے متعلق جاری تحقیقات کا انتظار کرے گا اور روس کے جنگی جرائم کی تحقیقات میں تعاون بھی کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *