Pentagon says US military helped intercept Houthi-bound weapons from Iranتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن،(اے یو ایس)امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو ماہ کے دوران حوثیوں کے لیے ایرانی اسلحے کی سمگلنگ کی 4 کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ بدھ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے یمنی سکیورٹی کی تعریف کی کہ حوثیوں کے لیے لے جائے جانے والے 100 ڈرون انجن قبضے میں لیے تھے۔سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ کوریلا نے یمنی فوج کے چیف آف سٹاف صغیر بن عزیز کے ساتھ فون کال کے دوران مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے قیادت کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں سینٹرل کمانڈ کے ترجمان جو بکینو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس قسم کا سکیورٹی آپریشن علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔دریں اثنا وال سٹریٹ جرنل نے بدھ کو حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فرانسیسی سپیشل فورسز نے حال ہی میں ہتھیاروں اور گولہ بارود سے لدی ایک کشتی پکڑی ہے جسے ایران یمن میں حوثیوں کے لیے لے جا رہا تھا۔حکام نے بتایا کہ 15 جنوری کو ایک فرانسیسی جنگی بحری جہاز نے یمن کے ساحل پر اسمگلنگ کے شبے میں ایک کشتی کو روکا۔ فرانسیسی افواج نے کشتی پر سوار ہو کر 3000 سے زائد رائفلیں، نصف ملین گولہ بارود اور 20 اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل قبضے میں لے لیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *