PkMAP leader shot dead, driver injured in Loralaiتصویر سوشل میڈیا

کوئٹہ :پختون خوا ملی عوامی پارٹی (پی کے یم اے پی) کے ممتاز رہنما سردار محمد اشرف ککر کو پیر کے روز لورا لائی قصبہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی ما کر ہلاک کر دیا ۔ اس حملہ میں ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔پولس عہدیداران کے مطابق مسلح افراد نے پی اے ایم اے پی رہنما پر کوئٹہ سے 250کلومیٹر کی دوی پر واقع لورالائی قصبہ کے مضافاتی گاؤں درگائی کدی زائی گاؤں میں ان کے گھر کے قریب اس وقت خود کار اسلحہ سے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جب ان کی کار ان کی رہائش گاہ سے باہر نکل رہی تھی۔

متعدد گولیاں محمد اشرف اور ان کے ڈرائیور فیض اللہ کے جسم میں پیوست ہو گئیں ا نہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اشرف توزخموں کی تاب نہ لاکر دوران علاج ہی چل بسے اور ڈرائیور کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولس کے مطابق حملہ آور فوراً ہی ائے واردات سے فرار ہو گئے۔سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بظاہر یہ واردات ٹارگٹ کلنگ کی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور واردات کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ۔ سردار محمد اشرف نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز سال 1980 میں کیا اور پختونوں کے حقوق کے تحفظ کے نعرے کے ساتھ ککر جمہوری پارٹی (کے جے پی) کی بنیاد رکھی۔اور اسی قت سے وہ اس تنظیم کے صدر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *