PM Hasina to ANI: India can help bear the Rohingya burdenتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یوایس)بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ روہنگیا پناہ گزین مسئلہ بنگلہ دیش پر ایک بڑا بوجھ ہے اور ہمارا ملک بین الاقوامی برادری سے بات چیت کررہا ہے تاکہ ان روہنگیاو¿ں کی وطن واپسی یقینی بنائی جاسکے۔ اس بات کا اقرار کرتے ہوئے کہ ملک میں لاکھ پناہ گزینوں کی موجودگی نے چیلنج پیدا کردیا ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ہندوستان اس مسئلے کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے لیکن اس نے ابھی تک اس کے لئے کوئی اہم کردار ادا نہیں کیا ہے۔ ہمارے یہاں گیارہ لاکھ روہنگیا ہیں۔ اس لئے ہم بین الاقوامی برادری اور پڑوسی ممالک سے مشاورت کررہے ہیں ۔

انہوں نے کچھ ایسے اقدامات کرنے چاہئے جن کی سے ان کی واپسی ممکن ہوسکے۔ حسینہ نے آگے کہا کہ حکومت نے انسانیت نوازی کی بنیاد پر بے گھر روہنگیاؤں کی مدد کی مکمل کوشش کی ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہم نے انہیں رہنے کی جگہ دی ، انہیں ہرچیز فراہم کیا۔ کووڈ کے دوران ہم نے تمام روہنگیائی برادری کی ٹیکہ کاری کی۔ جہاں وہ ٹھہرے ہیں ، اسے ماحولیات کو زبردست نقصان ہے۔ کچھ لوگ منشیات کی اسمگلنگ، اور خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور یہ روزبروز بڑھتا جارہا ہے۔ اس لئے انکی گھر واپسی ضروری ہے اور یہ ہمارے ملک اور میانمار کیلئے بھی اچھا ہے۔ ہم انہیں قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *