PM Imran arrives in Kabul on maiden visit, presented guard of honour at presidential palaceتصویر سوشل میڈیا

کابل: وزیر اعظم پاکستان عمران خان افغانستان کے دورے پر جمعرات کے روز کابل پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

دونون رہنماؤں نے بڑھتے تشدد جس نے جنگ زدہ ملک میں امن کو پیچھے دھکیل دیا ہے،کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں گہرائی و گیرائی پیدا کرنے کی راہیں تلاش کیں اور افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں 50 سال سے کابل اور افغانستان کا دورہ کرنے کا سوچ رہا تھا لیکن یہ کبھی ہو نہیں سکا اور اب آپ نے مجھے مدعو کر کے یہ موقع فراہم کیا ہے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے اور تشدد میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔ دو سال پہلے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے وزیر اعظم کا یہ پہلا دوریہ افغانستان ہے۔

قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں طالبان اور حکومت افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کے آغاز کے بعد کسی پاکستانی عہدیدار کا یہ پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیٹننٹ جنرل فیض حمید، خارجہ سکریٹری سہیل محمود، تجارت و سرمایہ کاری کے مشیر عبد الرزاق داؤد، افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق اور دیگرسینئر حکام ہیں۔

وزیر اعظم کا کابل ہوائی اڈے پہنچنے پر افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار اور افغان صدر کے خصوصی نمائندے برائے پاکستان محمد عمر داو¿د زئی نے خیر مقدم کیا۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کو قصر صدارت میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *