اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے غیر اقامتی پاکستانیوں کو تلقین کی کہ وہ ملک کی مفلوک الحال معیشت کو سنبھالنے کے لیے اپنے وطن میں زبردست سرمایہ کاری کرنے والے ہندوستان و چین کے غیر مقیم شہریوں کے نقش قدم چلنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس امرکی یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں ان کی حکومت بدعنوانی سے پاک ماحول فراہم کرے گی۔یوم انسداد بدعنوانی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ زبردست کرپشن کی وجہ سے پاکستان کے وجود کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں جو رقم نوجوانوں کی تعلیم، ریسرچ اور اعلیٰ تعلیم پر خرچ کرنا تھی وہ سمندر پار محلات کی تعمیر اور بینک کھاتوں کو حلق تک بھر دینے میں صرف کر دی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام بدعنوانی کے ان بھیانک نتائج سے بے خبر رہے کہ وہ ان کی زندگیوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
عوام کرپشن اور اپنی زندگیوں کے درمیان رشتہ کو نہیں سمجھ سکے ،کرپشن نے انہیں بری طرح متاثر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر اقامتی چینی چین میں اور غیر مقیم ہندوستانی اپنے ملک ہندوستان میں وہاں کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے دل کھول کر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیراقامتی پاکستانی ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔میں ان سے رابطے میں ہوں۔ وہ پاکستان میں کرپشن اور رشوت ستانی کے باعث ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔غیر مقیم ہندوستانیوں کا ہندوستانی معیشت کو فروغ دینے میں قابل ذکر تعاون دیا ہے۔
گذشتہ سال عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہندوستانیوں نے اپنے ملک میں رقم منتقل کی۔
انہوں نے 79بلین ڈالر کی ہندوستان میں سرمایہ کاری کی ۔دوسرے نمبر پر چین اور تیسرے نمبر پر میکسیکوہے جن کے تارکین وطن نے بالترتیب 67بلین اور36بلین ڈالر کی رقم اپنے ملک منتقل کی۔