تل ابیب:(اے یو ایس ) یروشلم پوسٹ اخبار نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اپنی بیٹی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ ہو گئے ہیں۔اخبار کا کہنا تھا کہ بینیٹ نے گولان کی پہاڑیوں میں کابینہ کے اجلاس سے قبل کورونا ٹیسٹ کرایا اور ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تاہم وہ اس کے باوجود اپنی بیٹی کے متاثر ہونے کی خبر کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔اربوں لوگوں نے ہفتے کو کورونا کے سائے میں کرسمس منایا۔
کورونا کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات دوسرے سال بھی متاثر ہوئی ہیں۔ حال ہی میں کورونا کی ایک نئی شکل اومیکرون کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات میں خلل پڑا ہے۔کرسمس کی تعطیلات کے اختتام ہفتہ کے دوران دنیا بھر میں 7000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور ہزاروں دیگر کو ملتوی کر دیا گیا۔ ویب سائٹ فلائٹ اوئیر کے مطابق اومیکرون کے مزید پھیلنے کے خطرے کے پیش مزید پروازیں منسوخ کی جاسکتی ہیں۔ یہ پروازیں ایک ایسے وقت میں منسوخ کی گئی ہیں جب دنیا کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل اومیکرون سے لڑ رہی ہے۔
تہواروں کے موسم اور دنیا کے تمام حصوں میں کرونا وائرس کے تبدیل شدہ اومیکرون کے پھیلاو¿ کے ساتھ عالمی ادارہ صحت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کورونا اور اس کی مختلف اقسام کی روک تھام کے لیے ایک انتہائی اہم عنصر پر یعنی صفائی اور وینٹی لیشن پر عمل کیا جائے۔
