سنگا پور: وزیر اعظم لی سین لونگ نے اپنے برطانوی ہم منصب کو عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ،جس سے بورس جانسن زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آگئے،دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہا کہ آپ جس طرح یورپی یونین کے ساتھ مستقبل کے اپنے تعلقات کی بابت اور جنوب مشرقی اشیا سمیت دیگر شراکت داروں سے تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں مجھے امید ہے کہ برطانیہ آزاد تجارت ، کثیر جہتی تجارت اور مبنی بر قوانین بین الاقوامی نظام کا زبردست حامی اور وکیل رہے گا۔دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم لی نے کہا کہ سنگا پور۔یو کے پارٹنر شپ برائے مستقبل کے شروع ہونے کے بعد سے ڈیجیٹل گورنمنٹ، سائبر سیکورٹی اور گرین فنانس جیسے شعبوں سمیت کئی اقدامات کامیاب رہے ہیں ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ آئندہ سالوں میں دو طرفہ رشتوں کو اور بھی مضبوط کرنے آپ کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہوں۔جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج اور رجحان سے محسوس ہونے لگا ہے کہ بورس جانسن کی کنزر ویٹیو پارٹی650میں364سیٹیں جیت لے گی۔یہ کسی وزیر اعظم کی 1987میں اس وقت کی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے بعد پہلی اتنی زبردست جیت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *