دمکا: وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی بل پر کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کانگریس وہ کام کر رہی ہے جو پاکستان چاہتا ہے اور کرچکا ہے۔
اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ جب جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ370ختم کی گئی اور سپریم کورٹ نے رام جنم بھومی کیس میں جب اپنا فیصلہ سنایا تو پاکستان نے لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر جس طرح مظاہرہ کیا تھا ٹھیک ویسا ہی کانگریس بھی کر رہی ہے۔
کیا کوئی بھی شکص اپنے ہی ملک کے سفارت خانے کے باہر مظاہرہ یا احتجاج کر سکتا ہے۔لندن ہائی کمیشن کو جو میمورنڈم دیا گفیا وہ حکومت ہند کو پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کر کے کانگریس دنیا میں ہندوستان کو بندنام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کیا ہم نے پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں ظلم و زیادتی سے پریشان و خوفزدہ ہو کر بھاگ کر ہندوستان میں پناہ لینے والے ہندوو¿ں ،سکھوں، پارسیوں، عیسائیوں، بودھوں اور جینیوں کو ہندوستان کی شہریت دینے کا فیصلہ کر کے کوئی گناہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان تینوں ملکوں میں ہماری ماو¿ں اور بہنوں کا استحصال کیا جارہا تھا ۔جس کی وجہ سے میری حکومت کو یہ بل لاکر اسے قانون کی شکل دینا پڑی۔ اور کانگریس جس طرح لوگوں کو اکسا رہی ہے ، طوفان کھڑا کر ہی ہے اور تشدد کو ہوا دے رہی ہے اس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ہم نے شہریت ترمیمی بل منظور کر کے ملک کو بچایا ہے۔