لکھنؤ:(اے یو ایس)کانپور میں دل دہلانے والے سڑک حادثہ پر وزیر اعظم نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے زخمیوں کے صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔واضح ہو کہ گذشتہ روز اس حادثہ میں کم از کم 18لوگوں کے مرنے کی خبر ہے اور کئی لوگ شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ سڑک حادثہ اتر پردیش کے کانپور میں پیش آیا۔
واضح رہے اس زبردست ایکسیڈنٹ میں بس بے قابو ہوگئی اور پل سے نیچے گر گئی۔خبر ہے کہ حادثہ کانپور کے تھانے سنچیڈی کے پاس ایک بسکٹ فیکٹری کے سامنے ہوا۔پولیس کے مطابق چار زخمیوں کا علاج ہالیٹ اسپتال میں چل رہا ہے۔جس بس کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے وہ بس لکھنو¿ سے دہلی جا رہی تھی۔