نئی دہلی: ٹوئیٹر کے مطابق زیر اعظم نریندر مودی کو سوشل میڈیا کا ایک اور اعزاز اس وقت حاصل ہو گیا جب 2019کے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی بے مثال اور عظیم الشان کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کے ٹوئیٹ کو سب سے زیادہ مرتبہ دوبارہ ٹوئیٹ کیا گیا اور سال کا بہترین ٹوئیٹ قرار دیا گیا۔

ٹوئیٹر نے جس ٹوئیٹ کو ”گولڈن ٹوئیٹ “کے نام سے موسوم کیا وہ وزیر اعظم مودی نے 23مئی 2019کو پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا ”سب کا ساتھ+سب کا وکاس +سب کا وشواس=بھارت کی جیت۔ مل کر ترقی کریں گے۔ مل کر خوشحال ہوں گے ۔مل کر ایک مضبوط اورمتحد ہندوستان بنائیں گے۔ہندوستان ایک بار پھر جیت گیا!#وجے بھارت۔“

کھیلوں میں وراٹ کوہلی( @آئی ایم کوہلی)نے ایم ایس دھونی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد کچھ یوں دی جس کو کھیلوں کی دنیا میں سب سے زیادہ بار ٹوئیٹ کیا گیا۔وراٹ نے کچھ ایسا ٹوئیٹ کیا” ہیپی برتھ ڈے ماہی بھائی@ایم ایس دھونی۔

اعتماد اور احترام کے معنی بہت کم لو گ سمجھتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ میری آپ سے برسوں پرانی دوستی ہے ۔آپ ہم سب کے لیے ایک بڑے بھائی جیسے ہیں اور جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں آپ ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *