PM Modi calls meeting with chief ministers on Wednesdayتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کا ایک اہم اجلاس طلب کر لیا۔ مہاراشٹر، کیرالہ ، پنجاب ، دہلی اور یوپی سمیت متعدد ریاستوں میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے کے گراف کو دیکھتے ہوئے بدھ کی سہ پہر ہونے والا یہ اجلاس بہت اہم مانا جارہاہے۔

مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ کورونا کیسوں میں اضافے پر غور کرتے ہوئے تمام ریاستوں کو پہلے ہی ایڈوائزری بھیج دی گئی ہے۔فروری کے وسط سے کورونا کیسوں میں بڑھتا ہوارجحان جاری ہے۔ کورونا کیسوں میں اضافے کے ساتھ ہی مشکل صورتحال نے بھی لوٹنا شروع کردیا ہے۔ مہاراشٹر کے بہت سے علاقوں لاک ڈاو¿ن لوٹ آیا ہے ،ریاست میں 31 مارچ تک نئی رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسی دوران ، پنجاب میں کورونہ کے بڑھتے ہوئے مقدمات کے پیش نظر ، دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں علاوہ ازیں گجرات کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سریز کے باقی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کرکٹ شوقینوں کی اسٹیڈیم میں موجودگی کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گجرات کے کئی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا والی دوکانیں رات 10 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

اس دوران ملک میں کورونا کیسز کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے لوگوں سے کورونا کے بارے میں محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ میں نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ کورونا انفیکشن اب بھی ملک کے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔

لہٰذا تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال کرنا اور کوویڈ سے متعلق قواعد پر عمل کرنا نہ بھولیں۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی پہلے بھی ملک میں کورونا کے بحران کے بارے میں مرکزی حکومت کے رویئے پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے ایک گراف بھی شیئر کیا ہے جس میں ہفتے میں کورونا کیسز میں اضافہ دکھایاگیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *