PM Modi congratulates Kuwait’s new Prime Ministerتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی/کویت:(اے یو ایس )وزیر اعظم نریندر مودی نے امیرِکویت کے بیٹے شیخ احمد نواف الصباح کو خلیجی ریاست کا نیا وزیراعظم مقرر کیے جانے پر مبارکباد دی ۔ اپنے پیغام مبارکباد میں کہا کہ کویت کا وزیر اعظم مقرر کیے جانے پر عزت ماٰب شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو میری مبارکباد اور نیک خواہشات۔میں بہترین دو طرفہ تعلقات میں مزید گہرائی اور وسعت کے لیے مل جل کرکام کرنے کا منتظر ہوں۔قبل ازیں کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے ایک امیری فرمان کے تحت انھیں نگراں وزیراعظم شیخ صباح الخالد کی جگہ نامزد کیاہے۔ان کے پیش رو نے مالی اصلاحات پر پارلیمان کے ساتھ اختلافات کے بعد کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے استعفا دے دیا تھا۔

گذشتہ ماہ جون میں ولی عہد نے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ تحلیل کررہے ہیں اور قبل ازوقت انتخابات کا حکم نامہ جاری کریں گے۔ اس اقدام کا حزب اختلاف کے قانون سازوں نے خیرمقدم کیا تھا۔انھوں نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے ولی عہد پر دباو¿ ڈالنے کی غرض سے دھرنا بھی دیا تھا۔نامزد وزیراعظم شیخ احمد سبکدوش ہونے والی نگران حکومت میں نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ تھے۔انھیں مارچ میں یہ منصب سونپے گئے تھے۔اس حکومت نے اپریل میں پارلیمان میں عدم تعاون کی تحریک سے قبل اپنا استعفا پیش کردیا تھا۔ان کے پیش رو شیخ صباح2019 کے آخر سے وزیراعظم چلے آرہے تھے۔شیخ احمد کی عمر 60 سال کے لگ بھگ ہے۔

انھوں نے پولیس فورس سے اپنے کیریئرکا آغازکیا تھا اور پھران کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردی گئی تھیں۔2020 میں ان کے والد امیر شیخ نواف الاحمد کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انھیں نیشنل گارڈ کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ شیخ مشعل نے گذشتہ سال 16نومبرکوامیرِکویت شیخ نواف الاحمد الصباح کے بیشتر فرائض اوراختیارات سنبھال لیے تھے۔امیرکویت ان کے حق میں اپنے بعض اختیارات سے دستبردار ہوگئے تھے اورانھیں قوانین اور فرامین جاری کرنے کا اختیاربھی سونپ دیا تھا۔ان کے علاوہ ملک کا نیاوزیراعظم نامزد کرنے کااختیار بھی انھیں تفویض کردیا تھا۔اس سے ایک ہفتہ پہلے کویتی وزیراعظم شیخ صباح الخالد اوران کی کابینہ نے استعفا دے دیا تھا۔البتہ شیخ صباح نگران وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرتے رہے تھے۔85 سالہ شیخ نواف نے ستمبر2020 میں اپنے بھائی شیخ صباح کی وفات کے بعد کویت کی امارت سنبھالی تھی۔ مرحوم شیخ صباح ایک عشرہ سے زیادہ عرصے تک کویت کےامیر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *