PM Modi congratulates New Zealand counterpart Jacinda Ardern on poll winتصویر سوشل میڈیا

نیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو دوسری مدت کے لئے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ باہمی تعلقات کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

واضح ہو کہ ہفتہ کو عام انتخابات میں آرڈرن نے حیرت انگیز فتح درج کی تھی۔مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ان کی شاندار کامیابی پر میری دلی مبارکباد ۔ ایک سال پہلے ہماری آخری ملاقات ہوئی تھی۔ میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تعلقات کو اعلی سطح تک لے جانے کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنی دوسری مدت کے لئے عام انتخابات میں شاندار کامیابی درج کی۔ وہ دنیا کی دوسری رہنما ہیں جنہوں نے اس آئینی عہدے پر فائز ہوتے ہوئے 2017 میں ایک بچے کو جنم دیا اور پوری دنیا میں بر سر اقتدار ماؤں کے لئے ایک مثال بن گئیں۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلا ؤکو روکنے کے لئے کامیاب کوششیں کرنے کی وجہ سے بھی اس سال کے شروع میں ان کی مقبولیت کا گراف بڑھ گیا تھا۔ ساتھ ہی 50 لاکھ آبادی والے اس ملک میں ، ابھی کمیونٹی کی سطح پر یہ وائرس نہیں پھیل رہا ہے۔

اس سال مارچ کے اواخر میں ، جب ملک میں صرف 100 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ، تو انہوں نے نیوزی لینڈ میں ایک سخت پابندیوں والا لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

ان کا یہ منصوبہ کامیاب ہوا اورملک نے 102 دن تک کمیونٹی کی سطح پر منتقلی نہیں ہونے دی۔2017 کے انتخابات میں لیبر پارٹی کے دو دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد جیسنڈا وزیر اعظم بن گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *