نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے ذریعہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے زرعی قوانین کے حوالے سے سیر حاصل اظہار خیال کیا۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح نئے زرعی قوانین نے کسانوں کیلئے نئے امکانات کے راستے کھولے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ زرعی قوانین سے کسانوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے اور کسانوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں کھیتی اور اس سے وابستہ چیزوں کے ساتھ نئے باب جڑ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں زرعی اصلاحات نے کسانوں کیلئے نئے امکانات کے دروازے کھولے ہیں۔ ان حقوق نے بہت ہی کم وقت میں کسانوں کی پریشانیوں کو کم کرنا شروع کردیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کافی غور و خوض کے بعد ہندوستان کی پارلیمنٹ نے زرعی اصلاحات کو قانونی شکل دیا۔ ان اصلاحات سے نہ صرف کسانوں کی کئی بندشیں ختم ہوئی ہیں بلکہ نئے نئے حقوق بھی ملے ہیں ، نئے مواقع بھی ملے ہیں۔
وزیر اعظم نے من کی بات پروگرام میں مہاراشٹر کے دھولے ضلع کے کسان جتیندر بھائی جی کا بھی تذکرہ کیا ، جنہوں نے نئے زرعی قوانین کا استعمال کیا اور اپنی پریشانی دور کی۔