PM Modi in Jhansi: Hands over combat chopper to IAFتصویر سوشل میڈیا

جھانسی(اترپردیش): وزیر اعظم نریندر مودی نے جو اپنے تین روزہ دورہ اترپردیش کے دوران جمعہ کے روز جھانسی پہنچے تھے، جھانسی میں ہندستانی فضائیہ کو ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر سونپے۔ اور کہا کہ ملک کے تحفظ کے لیے زمین تیار ہو رہی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں کے لیے 100فوجی ٹریننگ اسکول کھولے جا رہے ہیں جس سے مستقبل میں ملک کا مستقبل طاقتور ہاتھوں میں چلا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ایک طویل مدت سے اسلحہ خریدارمملک میں سب سے بڑے خریدار کے طور پر شمار کیا جاتا تھا لیکن آج ملک کا نعرہ ہے ”میک ان انڈیا، میک فار ورلڈ“۔ آج ہندوستان اپنی فوجوں کو خود انحصار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔3425 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت والی اسکیموں کی شروعات کی، انہوں نے این سی سی کے تینوں ونگز کے لیے نقلی تربیت کی سہولیات کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ یہاں نقلی تربیت کے قومی پروگرام کا آغاز کیا۔

نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) ایلومنائی ایسوسی ایشن بھی شروع کی اور یونین کے پہلے ممبر بنے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مہوبہ کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے 6250 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر سخت حملہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہلی اور یوپی پر طویل عرصے تک حکومت کرنے والوں نے اس خطے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ کوئی راز نہیں کہ اس خطے کے جنگلات اور وسائل کس طرح مافیا کے حوالے کیے گئے۔ اب جب کہ ان مافیا کے خلاف بلڈوزر استعمال ہو رہے ہیں، کچھ لوگ ہنگامہ برپا کر رہے ہیں۔ یہ لوگ خواہ کتنی ہی پریشانیاں پیدا کریں، یوپی کی ترقی، بندیل کھنڈ کی ترقی کا کام رکنے والا نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *