PM Modi inaugurates cancer hospital in Punjab's Mohali, says health care a priorityتصویر سوشل میڈیا

موہالی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے ملک کی صحت خدمات کو بھی ترقی یافتہ ہوناضروری ہے اور حکومت اس کے لئے ایک نہیں بلکہ چھ محاذوں پر کام کر رہی ہے مسٹرمودی نے کہا کہ ہم وطنوں کو جدید اسپتال اور علاج کے لیے جدید سہولیات میسر آئیں گی اور اگر وہ جلد صحت یاب ہوگے تو ان کی توانائی صحیح سمت میں صرف ہوگی۔مسٹرمودی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ان کی حکومت نے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی جامع سہولیات کو اولین ترجیحات میں رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے اچھے نظام کا مطلب صرف دیواریں بنانا نہیں ہے، ہیلتھ کیئرسسٹم اسی وقت مضبوط سمجھا جاتا ہے جب وہ ہر طرح سے حل فراہم کرتا ہے اور ہر قدم پر ملک کا ساتھ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ایک نہیں، دو نہیں، چھ محاذوں پر کام کر رہی ہے۔ پہلا محاذ احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کا فروغ ہے، دوسرا محاذ دیہاتوں کے لیے چھوٹے اور جدید اسپتال کھولنے کی مہم ہے۔ تیسرا محاذ شہروں میں میڈیکل کالجز اور میڈیکل ریسرچ کے بڑے ادارے کھولنا ہے۔ چوتھے محاذ پر ملک بھر میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ سستی ادویات، سستے آلات کی فراہمی کے پانچویں محاذ پر کام کیا جا رہا ہے اور چھٹا محاذ ہے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ہونے والی مشکلات کو کم کرنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *