نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے قہر اور ہندوستان میں اس کے حملے میں بتدریج شدت کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھبرائیںنہیں بلکہ ہمت سے کام لیں اور اس ہلاکت خیز مرض سے جس نے عالمی وبا کی شکل اختیار کر لی ہے نمٹنے اور شکست دینے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر کریں۔ اس ضمن میں انہوں نے 22مارچ بروز اتوار ”جنتا کرفیو“ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس روز گھر کا ہر فرد اپنے گھر کے اندر رہے اور ناگزیر حالات میں ہی گھر سے باہر نکلے۔ انہوں نے خاص طور پر بزرگوں سے، جن کی عمر 60سال یا زائد ہے، درخواست کی وہ تو قطعاً گھر سے نہ نکلیں۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ خوف و گھبراہٹ میں مبتلا نہ ہوں اور جس طرح عام دنوں میں خریداری کرتے ہیں اسی طرح کریں ۔وزیر اعظم نے عوام سے کہا کہ وہ آنے والے اپنے کچھ ہفتے انہیں دے دیں۔ وزیر اعظم کے اس اعلان کا مہاراشٹر کی شیو سینا اوربالی ووڈ نے بھی زبردست حمایت کی ۔ ”عقلمند آدمی مشکل وقت میں ایک راہ تلاش کرتا ہے اور بزدلی کا بہانہ کرتا ہے۔“وزیر اعظم نریندر مودی کا بہت بہت شکریہ! آپ کے عمدہ اور مثبتخیالات اور فیصلوں کے لیے.۔ ایسی آفتکے وقت ، نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کو آپ جیسے رہنما کی اشد ضرورت ہے۔ ہم سب مل کر اپنا فرض ادا کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک عمدہ اقدام۔۔۔ 22 مارچ بروز اتوار صبح 7 بجے سے شام 9 بجے تک ہم سب #JantaCurfew میں شامل ہوں اور دنیا کو دکھائیں کہ ہم اس میں ایک ساتھ ہیں۔