PM Modi lays foundation stone of AIIMS Rajkot, Gujaratتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یوایس)وزیراعظم نریندرمودی نے گذشتہ روز ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ایمس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، گجرات کے گورنر اچاریہ دیورت اور گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے لاکھوں ڈاکٹروں، صحت کارکنان، مہتراور دیگر فرنٹ لائن کورونا واریرس کی کوششوں کو یاد کیاجنہوں نے انسانیت کی حفاظت میں مسلسل اپنی زندگی کو داو¿ پرلگایا۔

انہوںنے سائنسدانوں کی تعریف کی اور ان تمام لوگوں کا جنہوں نے پوری لگن سے اس مشکل وقت میں غریبوں کو کھانا دیا۔ وزیراعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ رواں سال نے یہ بتلا یا کہ جب ہندوستان متحد ہوجاتا ہے تو وہ مشکل سے مشکل بحران کا موثر طریقے سے مقابلہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک بہترین حالت میں ہے کیونکہ موثر اقدام کے نتیجے میں ہندوستان میں کورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے کی تعداد دیگر ممالک سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ویکسین کے تعلق سے ہر ضروری تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بن رہی ویکسین آخری مرحلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کو چلانے کیلئے ہندوستان کی تیاریاں پورے زوروں پر ہے۔ انہوںنے ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایک ساتھ آگے کے اقدام کی اپیل کی۔ جناب مودی نے کہا کہ راج کوٹ کا ایمس گجرات میں صحت بنیادی ڈھانچہ، طبی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا پانچ ہزار براہ راست ملازمتیں اور متعدد بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ کووڈ کے خلاف لڑائی میں گجرات کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گجرات نے کووڈ کی لڑائی میں راستہ دکھایا ہے۔

انہوں نے گجرات میں مضبو طی بنیادی ڈھانچے بنائے تاکہ کوروناچیلنجوں کو بہتر طریقہ سے قابو میں کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ دو دہائیوں تک طبی شعبے میںمسلسل انتھک کوششوں، لگن اور عزم کی وجہ سے گجرات کو یہ کامیابی ملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کی کئی دہائیوں کے بعد بھی ملک میں صرف چھ ایمس بنے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *