گاندھی نگر: وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے بانس کانٹھ ضلع کے ڈیسا میں ہندوستانی فضائیہ کے نئے فضائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اسے ہندستانی سلامتی کا ایک موثر مرکز سے تعبیر یا۔انہوں نے ہند پاک سرحد سے محض 130کلومیٹر کی دوری پر واقع ڈیسا ایر بیس کے حوالے سے کہا کہ یہ فضائی اڈہ مغرب کی جانب سے کسی بھی حملے کا منھ توڑ جواب دینے کی زبردست صلاحیت کا مالک ہوگا۔
اگرچہ 2000 میں باجپئی حکومت نے ہندوستانی فضائیہ کو اراضی الاٹ کرنے کی اصولی منظوری دے دی تھی لیکن یو پی اے حکومت نے 14 سالوں تک اسے سرد خانے میں دالے رکھا ۔ اگرچہ نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس پراجکٹ کا احیا کیا لیکن 2017 میں بانس کنٹھ کے زبردست سیلاب کی دین ہے جس سے اس پراجکٹ کا حقیقی آغاز ہوا ۔
جب وزیر اعظم مودی اور اس وقت کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ہندوستانی فضائیہ سے سیلاب زدگان کو ریلیف بہم پہنچانے کہا تو فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کو،جس کے اس وقت ایر چیف مارشل بی ایس دھنو وا سربراہ تھے، موسم کی خرابی اور ڈیسا کے ابھی تک فائیلوں تک ہی محدود رہنے کے باعث کوئی قریبی فضائی اڈہ نہ ہونے سے متاثرہ علاقوں تک ریلیف پہنچانے سخت دشواریاں محسوس ہو رہی تھیں۔تب اس وقت یوزیر دفاع سیتا رمن نے اس فضائی ادے کا پراجکٹ شوع کرنے کے لیے ایک ہزار کروڑ کا فنڈ مختص کرنے کے ساتھ ہی حکومتی منظوری بھی دے دی۔
