نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں پارٹی کارکنوں سے کہا کہ خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ پی ایم مودی نے کہا کہ ہم پارٹی کارکنوں کی لگن اور محنت سے آگے بڑھے ہیں۔ بی جے پی کارکنوں کو آنے والے وقت میں اسی اعتماد اور تعلق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ کوویڈ کے دور میں جو کہ 19 ماہ کی مدت میں گزر چکا ہے، پارٹی نے خدمت کو اپنے کام کی بنیاد بنایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جس پارٹی نے عام آدمی کے ذہن سے لگاتار جڑ کر ایک آئیڈیا کو سیاست کے آئیڈیل کے طور پر لیا، آج اس کا جامع نتیجہ بھی نظر آرہا ہے۔ پارٹی نے اپنی تحریک سے ہندوستان کے جمہوری نظام کو مضبوط کیا ہے۔آنے والے وقتوں میں مودی نے پارٹی کارکنوں سے پارٹی کے کام کو جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھانے کی اپیل کی۔
قبل ازیں وزیراعظم نے کیدارناتھ دھام میںپوجا کرنے کے بعد آدی گوروشنکرآچاریہ کی سمادھی اور مجسمے کی نقاب کشائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کے موقع پر وہ کل سرحد پر اپنے فوجیوں کے ساتھ تھے ا ور آج ان فوجیوں کی سرزمین پر ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ انہوں نے تہواروں کی خوشیاں ملک کے بہادر فوجیوں کے ساتھ بانٹی ہیں۔ میں 130 کروڑ شہریوں کا پیار اور’ آشیرواد’لے کر فوج کے جوانوں کے درمیان گیا تھا اور انہی کی سرزمین پر آیا ہوں’۔انہوں نے کہا، ‘آج آپ سب آدی شنکرآچاریہ کی سمادھی کے دوبارہ قیام کے گواہ بن رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا ،’برسوں پہلے یہاں ہونے والا جو نقصان تھا ‘ مودی نے کہا کہ اس آدی بھومی پر قدیمیت کے ساتھ جدیدیت کا یہ امتزاج، یہ ترقیاتی کام بھگوان شنکر کی مہربانی کا ہی نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں ان کوششوں کیلئے اتراکھنڈ حکومت، وزیراعلی دھامی جی کا اور ان کاموں کی ذمہ داری اٹھانے والے تمام لوگوں کابھی شکریہ ادا کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ سنسکرت میں شنکر کے معنی ہیں ؛ ‘شنکروتی سہ شنکر’یعنی جو فلاح و بہبود کرے ، وہی شنکر ہے۔اس گرامر کو براہ راست آچاریہ شنکر نے بھی ثابت کر دیا۔ ان کی پوری زندگی جتنی غیر معمولی تھی ، اتنی ہی زیادہ وہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے وقف تھی’۔مسٹر مودی نے کہا کہ سرسوتی کنارے پر گھاٹوں کی تعمیر بھی ہو گئی ہے اور منداکنی پر پل کے ذریعے گروڈچٹی جانے والی سڑک کو بھی بہتر کر دیا گیاہے۔ کیدارناتھ دھام پہنچنے کے بعد مودی نے مندر میں پوجا کرنا شروع کی۔ اس موقع پر ملک کے تمام 12 جیوترلنگوں میں ایک ساتھ پوجا کی گئی، جسے براہ راست نشر کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ایودھیا میں بھگوان رام کا عالیشان مندر پورے فخرکے ساتھ بن رہا ہے۔ ایودھیا کو اس کافخر صدیوں کے بعد واپس مل رہاہے۔
انہوںنے کہاکہ ابھی 2 دن پہلے ایودھیا میں دیپ اتسو کا عالیشان آیوجن ہواجسے دنیانے دیکھا۔بی جے پی کی ایکزیکٹیو میٹنگ سے وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن نے بھی خطاب کیا اور اپنی تقریر میں انہوں نے حزب اختلاف پر ہندوستان کی شبیہ کو خراب کرنے کا الزام لگایاہے۔ حکومت کی کامیابیوں کو گنتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ جب کہ ہندوستان کی ویکسینیشن پروگرام کے لیے پوری دنیا میں تعریف کی جا رہی ہے، وہیں ہمیں شروع سے ہی ویکسینیشن کے بارے میں اپوزیشن کی طرف سے پھیلائے گئے شکوک و شبہات بھی یادہیں۔سیتا رمن نے کہاہے کہ 100 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراک فراہم کرنے میں ہندوستان کے عظیم طریقہ کی دنیا بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایاہے کہ امیونائزیشن اور صحت کے مجموعی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے بجٹ میں 36,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔سیتارمن نے کہاہے کہ دفاع اور فوج میں خواتین کا داخلہ اور سینک اسکولوں کا قیام تجویز کے ایک حصے کے طور پر عمل میں ا?یا۔ خواتین کی قیادت میں ترقی ہمارا فلسفہ ہے