نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ 5جی آئندہ15سال میںملک کی معیشت میں 450 بلین ڈالربطور زر تعاون دینے والا ہے جس سے ملک کی ترقی میں تیزی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے میں اور بھی زیادہ تیزی آئے گی۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی سلور جوبلی تقریبات سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 21ویں صدی کے رابطے یعنی کنیکٹیوٹی ملک کی ترقی کی رفتار کا تعین کرے گی۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا اور آئی آئی ٹی مدراس کے زیرقیادت کل آٹھ اداروں کے ذریعہ کثیر ادارہ جاتی تعاون کے منصوبے کے طور پر تیار کردہ 5جی ٹیسٹ بیڈ کا بھی آغاز کیا ۔
اس منصوبے سے وابستہ محققین اور تنظیموں کو مبارکباد دیتے وزیر ارعظم نے کہا کہ مجھے ملک کے خود تیار کردہ 5جی ٹیسٹ بیڈ قوم کے نام وقف کرنے کا موقع ملا ہے جو میرئے لیے فخر کی بات ہے۔ یہ ٹیلی مواصلات شعبہ میں نہایت اہم اور جدید ترین ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی سمت بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔
