PM Modi speaks to Zelensky; seeks help in evacuation of Indian studentsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یوایس) سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ تقریباً 35 منٹ کی بات چیت میں یوکرین کی صورتحال پر گفتگو کی اور مختلف شہروں خاص طور پر سومی میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت باہر نکالنے کی مسلسل کوششوں کے لئے یوکرین کی طرف سے حمایت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

اس بات چیت میں مسٹر مودی نے یوکرین سے ہندوستانی شہریوں کےمحفوظ انخلاءکے لئے حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں کے لئے زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا۔سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ یوکرین کے صدر کے ساتھ بات چیت میں مسٹر مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری براہ راست بات چیت کی بھی تعریف کی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم روسی صدر ولادیمیر پوتین سے بھی بات چیت کریں گے۔دریں اثنا روس نے یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کے محفوظ انخلاءکے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *