PM Modi targets SP, says party would have created 'Mafiaganj' in every districtتصویر سوشل میڈیا

کانپور : (اے یوایس)وزیر اعظم نریندر مودی نے مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) پرمکمل اقربا پرواری کا حامل ہونے اور مافیاراج کو تحفظ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا بس چلتا تو پوری ریاست کے ہر شہر میں ایک’مافیا گنج‘ محلہ آباد ہوتا۔مودی نے پیر کو اسمبلی انتخابات کے دوران کانپور دیہات کے اکبر پور میں بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے امیدواروں کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی کا نام لئے بغیر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا’ان لوگوں کا بس چلتا تو کانپور میں ہی نہیں پورے یوپی کے ہر شہر میں ایک محلہ’مافیا گنج‘ کے نام سے آباد کر دیتے۔انہوں نے کہا کہ ’پہلے کی حکومتوں نے یوپی کے استعداد کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

ان لوگوں نے یوپی کو دن رات لوٹا اور یہاں کے لوگوں کو مجرمین،فسادیوں اور مافیاو?ں کے حوالے کردیا۔حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اترپردیش میں گذشتہ پانچ سالوں میں مجرمین کے خلاف یوگی حکومت کے سخت رویہ کی وجہ پکے کنبہ پروری والوں کا مافیا راج اب آخری سانسیں لے رہا ہے۔ مودی نے آگاہ کیا کہ اگر یہ لوگ واپس آگئے تو اترپردیش میں مافیاراج پھر سے سانسیں لینے لگے گا۔وزیر اعظم نے ایس پی کے اتحادیوں کو موقع پرست اتحادد قرار دیا۔ انہوں نے کہاہر بار یہ لوگ انتخاب میں نیا ساتھی لے کر آتے ہیں۔ نئے ساتھ کے کندھے کے بھروسے چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ہر الیکشن میں جس ساتھ کو لاتے ہیں الیکشن کے بعد ہار کا ٹھیکر اسی کے سر پھوڑتے ہیں اور دھکا مار کر نکال دیتے ہیں۔

انہوں نے ریلی میں موجود عوام سے پوچھا کہ جو ساتھی بدلتے ہیں وہ اترپردیش کا ساتھ دیں گے کیا؟ مودی نے کہا کہ لوگوں نے موقع پرست اتحاد کرنے والے ان کنبہ پروری والوں کو سال 2014 میں ہرایا۔سال 2017 اور 2019 میں بھی ہرایا اور اب 2022 کی باری ہے۔ الیکشن میں بی جے پی کی جیت کا بھروسہ جتاتے ہوئے مودی نے کہا’اس بار اترپردیش میں رنگوں والی ہولی 10دن پہلے ہی منائی جائے گی۔ 10مارچ کو ہی جب الیکشن کے نتیجے آئیں گے۔ دھوم۔ دھام سے رنگوں والی ہولی شروع ہوجائے گی۔قابل ذکر ہے کہ کانپور اور بندیل کھنڈ کے 16اضلاع کی 60سیٹوں پر تیسرے مرحلے کے تحت 20فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ اس دورانپور کانپور، کانپو ردیہات کے علاوہ جالون کے مختلف اسمبلی حلقوں کے ووٹروں نے بھی ورچولی مودی کے خطاب کو سنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *