PM Modi to celebrate Diwali with soldiers againتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی : (اے یوایس )وزیر اعظم نریندر مودی 24 اکتوبر کو فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد سے نریندر مودی گزشتہ 8 سالوں سے فوجیوں کے درمیان دیوالی کا تہوار منا رہے ہیں۔ معلومات کے مطابق وزیر اعظم 21 اکتوبر کو کیدارناتھ جائیں گے۔ جہاں وہ کیدارناتھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مشاہدہ کریں گے۔ بابا کیدار کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعظم اسی دن بدری ناتھ جائیں گے۔

دیوالی سے قبل 21 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بدری ناتھ اور کیدارناتھ کے دورے پر آنے کے امکان کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اگرچہ حکام نے وزیر اعظم کے ہمالیائی مندروں کے مجوزہ دورے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم پہلے کیدارناتھ میں پوجا کریں گے اور وہاں جاری کام کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد وہ بدری ناتھ مندر کا دورہ کریں گے اور بدری ناتھ ماسٹر پلان کے تحت چلائے جارہے پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے۔ مودی ممکنہ طور پر سرحدی گاو¿ں مانا کا بھی دورہ کریں گے اور گاو¿ں والوں اور جوانوں سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مودی کے مجوزہ دورے کی تیاریاں تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *