نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 125یوم پیدائش پر انڈیا گیٹ پر ان کے ایک ہولوگرام مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سنگ بنیاد کی تقریب میں سال 2019، 2020، 2021 اور 2022 کے لئے سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار بھی دیا۔نیتا جی سبھاش چندر بوس کی پیدائش 23 جنوری 1897 کو ہوئی تھی۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی 125 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ملک کے لیے ان کے اہم رول پر فخر ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ‘پراکرم دیوس’ کی بھی لوگوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔اس جگہ گرے نائٹ مجسمہ کی تنصیب تک یہ ہولوگرام مجسمہ ہی وہاں ایستادہ رہے گا۔
