PM Modi's Twitter account hacked againتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یوایس) وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ایک مرتبہ پھر کچھ دیر کے لیے ہیک ہوا۔ وزیراعظم کے دفتر سے اتوار کو کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے علم میں لایا گیا اور وزیراعظم کا ذاتی ٹوئٹر ہیندل فوری طور پر محفوظ کر لیا گیا۔

ٹویٹ میں وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹویٹ کو نظرانداز کر دیا جائے۔تاہم یہ بات فوری طور پر واضح نہیں کی گئی کہ وزیراعظم کا سات کروڑ 30 لاکھ فولوورز کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کتنی دیر تک ہیک رہا۔ ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ’ٹوئٹر کو جیسے ہی اس سرگرمی کے بارے میں معلوم ہوا انتظامیہ نے فوراً اس اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری اقدامات لیے۔‘

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ اب تک کسی اور متاثر اکاو¿نٹ کی کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔ستمبر 2020 میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا تھا۔ اس وقت کچھ ٹویٹس جاری کیے گئے تھے جس میں فولوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *