PM Narendra Modi lauds Harleen Deol's catchتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستانی خواتین کی کرکٹر ہرلین دیول ان دنوں چرچاکا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ پہلے ٹی ٹوینٹی کے دوران ہرلین دیول نے ایسا حیرت انگیز کیچ پکڑا، جسے دیکھ کر کہ ہر کوئی ان کا مرید ہو گیا۔ یہاں تک کہ ملک کے وزیر اعظم ، نریندر مودی ، بھی ہر لین دیول کی تعریف کرنے سے خود کو نہیں روک نہیں سکے۔

پی ایم مودی نے انسٹاگرام کے ذریعہ ہرلین کے لیے کیچ کو اپنی کہانی میں لگاکرشیئر کیا اور ان کی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے کرکٹر کو ٹیگ کیا اور ساتھ لکھا کہ بہت اچھا۔ در حقیقت ، ہرمنپریت اور ہرلین دیول نے جمعہ کی رات بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں شاندار کیچ پکڑے۔19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ہرلین باؤنڈری لائن پر ہوا میں چھلانگ لگاکر ایمی جونز کا کیچ پکڑ ا۔

دو گیندوں کے بعد ہرلین نے ایمی جونز کی اننگز کوختم کیا ، انہوں نے اچھل کر باو¿نڈری پر سر کے اوپر ریورس کیچ لپکا اور پھر توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گر گئیں۔ لیکن انہوں نے گیند کو ہوا میں پھینک دیا اور پھراچھل کر باو¿نڈری کے اندر آکر دوبارہ گیند کو پکڑ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *