PM Narendra Modi lay the foundation stone of 11 projects worth Rs 31,000 crore in Tamil Naduتصویر سوشل میڈیا

چنئی: (اے یو ایس ) وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے دارالخلافہ چنئی میں 31 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے11پراجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔جمعرات کے روز چنئی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بنگلورو۔ چنئی ایکسپریس سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ریاستی وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن بھی موجود تھے۔ ان پروجیکٹوں میں ریلوے ، پٹرولیم ، رہائش اور سڑک جیسے اہم بنیادی شعبے شامل ہیں۔ ان کاموں سے کمرشیل اور کنکٹیویٹی کو فروغ ملے گا۔

پچھلے سال اے آئی اے ڈی ایم کے کو شکست دے کر ڈی ایم کے کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیرا عظم مودی کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔وزیر اعظم مودی نے 2960 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار پانچ پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔ وزیر اعظم مودی نے پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت 116 کروڑ روپے کی لاگت سے لائٹ ہاوس پروجیکٹ۔ چنئی کے تحت بنے 1152 مکانات کا افتتاح بھی کیا۔اس کے علاوہ جنوبی تمل ناڈو میں 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار 75 کلو میٹر طویل مدورے۔ ٹینی سے علاقہ میں رابطہ بڑھے گا اور اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *