PM Shehbaz Sharif meeting allies for consultations todayتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ، جو لندن سے متحدہ عرب امارات ہوتے ہوئے اتوار کے روز پاکستان واپس آگئے، ایک دو روز میں قوم سے خطاب کریں گے۔ واضح ہو کہ شہباز شریف شیخ خلیفہ زائد النہیان کے انتقال پر ابو ظبی کے صدر شیخ محمد بین زائد انہیان سے تعزیت کرنے ابو ظبی رکے تھے۔ مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ راست ٹیلی کاسٹ خطاب میں وزیر اعظم پارٹی سربراہ نواز شریف سے مشاورت کے دوران مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے تیار کردہ حکمت عملی کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ اہم اعلانات بھی کریں گے۔

حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے لندن سے واپسی کے اً بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وطن واپسی پر وزیر اعظم اپنے خطاب میں اہم اعلانات کرنے سے قبل تمام اتحادیوں کو سیاسی صورت حال پر اعتماد میں لیں گے۔ اور اس ضمن میں انہوں نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔یہ اجلاس جس میں اتحادی پارٹیوں کے سربراہ و ممتاز رہنما شرکت کریں گے،دو شنبہ کو اسلام آباد میں سہ پہر میں متوقع ہے۔ جس میں وزیر اعظم آئندہ کی حکمت عملی اور تمام فیصلوں پر مشاورت کریں گے ۔ اور اتحادیوں کی مہر تصدیق ثبت کیے جانے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اگرچہ وفد کی روانگی سے قبل وزیر اطلاعات نے لندن اجلاس کو معمول کی مشاورت قرار دیا تھا، تاہم پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے 2 روزہ اجلاس کے حوالے سے غیرمعمولی خاموشی اختیار رکھتے ہوئے کہا کہ ان سے رازداری کا حلف لیا گیا ہے۔اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا کہ لندن اجلاس میں ملک کو درپیش موجودہ معاشی بحران، آئندہ وفاقی بجٹ برائے 23-2022، اگلے انتخابات کے لیے موزوں تاریخ اور حکومتی حریف پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں عوامی جلسوں کے باقاعدہ انعقاد کے تناظر میں پاکستان کو درپیش موجودہ سیاسی صورتحال سمیت تمام معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *