اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو لندن سے ، جہاں وہ علاج کی غرض سے نومبر 2019سے اقامت پذیر ہیں،پاکستان واپس لانے کی ذمہ داری سونپ دی۔
یہ فیصلہ کابینہ کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ اس معاملہ کو پوری قوت سے آگے بڑھایا جائے ۔کابینہ کے ایک رکن کے مطابق عمران خان کی یہ ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے حکومت سے یہ معلوم کیے جانے سے ، کہ اس نے نواز شریف کو واپس لانے کیا اقدامات کیے ہیں،ایک روز قبل جار ی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے رہبر اعلیٰ کی حوالگی کے لیے حکومت پہلے ہی یو کے سرکار کو درخواست بھیج چکی ہے۔اور اب وہ نئے سرے سے درخواست بھیجے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حوالگی کے حوالے سے سادہ سی درخواست کے علاوہ حوالگی کے لیے باضابطہ درخواست بھی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کو کوئی حوالگی معاہدہ نہیں ہے مطلوب افراد خصوصی انتظامات کے تحت حوالے کیے اج سکتے ہیں جیسا کہ ہم نے یو کے کو کچھ لوگ حوالے کر چکے ہیں۔15ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ نواز شریف کو گرفتار کیا جائے اور عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت کی رولنگ کے جواب میں پی ایم ایل این نے اعلان کیا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے ۔لیکن نواز شریف نے کہا تھا کہ جیسے ہی ان کی صحت اجازت دے گی وہ پاکستان واپس آجائیں گے۔