PoK activist slams Imran Khan govt for celebrating narrow escape of Pak from FATF 'blacklist'

لندن: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی بلیک لسٹ میں جانے سے بال بال بچنے کے بعد پاکستان جشن منا رہا ہے۔ پاکستان میں عمران خان کی حکومت اسے اپنی سفارتی فتح قرار دے رہی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں دئیے گئے فیصلے سے پھولا نہیں سما رہا ہے۔
پاکستان کے اسی رخ پر عمران حکومت کی خوب کرکری ہورہی ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالے جانے سے بال – بال بچنے کے بعد پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی او کے )کے رہنما امجد ایوب مرزا نے عمران خان کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران کی حکومت ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں شامل ہونے پر ماتم کرنے کے بجائے بلیک لسٹ میں نہ ڈالے جانے کا جشن منا رہی ہے ، جبکہ اس کو شرم آنی چاہئے کہ وہ اب بھی گرے لسٹ میں ہے۔
سنٹر فار میڈیا ریسرچ برائے کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ ایک ویبنار میں مرزا نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے سے انکار کردیا ہے اور بلیک فہرست میں داخل کرنے سے بھی انکار کردیا ہے، جس کی وجہ سے بلیک لسٹ میں ڈالے جانے سے بال بال بچ گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *