PoK activists in London protest against Pakistan FM Shah Mehmood Qureshiتصویر سوشل میڈیا

لندن: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اتوار کے روز جب اپنے تین روزہ سرکاری دورے برطانیہ پر لندن پہنچے تو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے سماجی کارکنوں نے پاکستان کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔بلوچ اور سندھی سماجی کارکنان نے بھی پاکستانی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر کیے جانے والے اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہو کر حکومت پاکستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

شاہ محمود قریشی جیسے ہی لندن پہنچے نیشنل اکویلیٹی پارٹی جموں اینڈ کشمیر گلگت بلتستان اینڈ لداخ (این ای پی جے کے جی بی ایل) کے سجاد راجہ کی قیادت میں سیکڑوں کشمیری پاکستانی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے اور پاکستان مردہ باد اور توہین مذہب کے الزام میں گرفتار برطانوی شہری ہمایوں پاشا کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ” ہم پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں، شرم کرو پاکستان۔“مظاہرین نے یو کے حکومت سے بھی پر زور اپیل کی کہ وہ دو طرفہ رشتوں کا نام پر حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے سب سے بڑے مرتکب پاکستان کے وزیر خارجہ کی مہمان نوازی نہ کرے ۔ مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ بنیادی حقوق مطالبہ کرنے والوں کے اغوا اور قتل، پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعہ جبری گمشدگی اور کشمیر و گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی سیاسی حقوق سے محروم کرنے پر پاکستان کو جوابدہ بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *