سڈنی: (اے یو ایس ) آسٹریلوی پولیس نے جن دو سعودی بہنوں کی ،جنہیں ان کے اپارٹمنٹ میں7 جون کو مردہ حالت میں پایا تھا، شناخت کر دی لیکن ان کی موت کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی صورت حا ل تھی۔ جس پر پولیس نے عوام سے اپیل کی تھی کہ اگر وہ اس بارے میں کچھ جانتے ہوں تو پولیس کو اطلاع کریں۔تاہم بدھ کے روز پولیس نے ان دونوں بہنوں کی شناخت کا اعلان کیا ہے کہ دونوں سعودی بہنوں میں سے ایک 24 سالہ اسریٰ عبداللہ السہلی اور دوسری 23 سالہ امل عبداللہ السہلی ہیں۔
واضح رہے پولیس نے ان کی لاشیں7 جون کو ان کے اپارٹمنٹس سے قبضے میں لی تھیں۔مگر دونوں کے جسم پر کسی قسم کا کو زخم کا نشانہ تھا نہ کوئی ظاہری علامت پائی گئی تھی جسے دونوں کی اچانک موت کا سبب کہا جا سکتا۔جب پولیس نے دونوں کی میتیں حاصل کیں تو اسی وقت تحقیقات کا آغاز کرنے کے لیے جرم کا ایک نقشہ تیار کیا گیا تھا۔ اور دونوں کے فارنسک نمونے بھی لے لیے گئے تھے تاکہ دونوں کی اس اچانک موت کے سبب تک پہنچنے کی کوشش کی جاسکے۔لیکن پولیس کے بقول ان تمام کوششوں اور تفتیش کے باوجود یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دونوں کی موت کیسے واقع ہوئی۔
البتہ یہ معلوم کیا گیا ہے کہ موت7جون سے کچھ وقت پہلے ہوئی تھی۔ پولیس کی طرف سے اس بارے میں ایک عوامی اپیل بھی جاری کی گئی تھی کہ اگر کوئی بھی فرد ان کے بارے میں کچھ جانتا ہو آگاہ کرے۔اس معاملے میں برووڈ کے مقامی علاقے کی کرائم مینیجراور تفتیشی انسپکٹر کلاوڈیا آلکروفٹ کا کہنا ہے کہ ‘ وہ اس کیس کے بارے میں کسی ایسے فرد سے بات کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں جو ان دونوں کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا اور ان کی آمدو رفت سے آگاہ رہا ہو۔ ‘تفتیشی انسپکٹر کا کہنا ہے کہ ان کا یقین ہے کہ دونوں سعودی بہنوں کی موت کسی وقت ماہ مئی میں ہوئی ہے۔ سڈنی میں سعودی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ اس کی طرف سے ماہ جون میں آسٹریلیا کے متعلقہ حکام سے واقعے کے بارے میں رابطے کیے گئے تاکہ اس دوہری موت کے معاملے کا کچھ سراغ مل سکے۔
آسٹریلیا کے ایک اپارٹمنٹ میں دو سگی سعودی بہنوں کی پر اسرار موت کی گتھی نہ سلجھ سکی ۔ آسٹریلوی پولیس
