Police arrest 7 kidnappers, rescue man in S. Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

لشکر گاہ: افغانستان: افغان پولیس نے جنوبی صوبہ ہلمند میں سات اغوا کنندگان کو گرفتار کر کے ایک اغوا شدہ شخص کو بازیاب کرالیا۔صوبائی اطلاعات و ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی پولیس کے اہلکاروں نے خصوصی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے نعمت اللہ نام کے ایک شخص کے ،جو صوبہ کے موسیٰ قلعہ ضلع کے رہائشی گل محمد کا بیٹاہے ، اغوا میں ملوث سات افراد کو گرفتار کرلیا۔کابل پولیس ہیڈ کوارٹرسے جاری بیان کے مطابق اتوار کی صبح اسی طرح کی ایک کارروائی میں پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت کابل میں مبینہ طور پر چوری اور بھتہ خوری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا۔

امارت اسلامیہ کی وزارت داخلہ نے ملک میں جرائم پیشہ اور سماج دمن عناصرکے خلاف کریک ڈاو¿ن تیز کر دیا ہے۔ قبل ازیں مئی میں دارالحکومت کابل میں افغان پولس نے ایک بچے کو اغواکنندگان کے چنگل سے چھڑا کر تین اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیںجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے افغان پولیس نے کابل اور شمالی مزار میں اغوا، ڈکیتی، موبائل چھیننے اور امن و امان درہم برہم کرنے جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 17 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

افغان نگراں حکومت نے ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر غیر قانونی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ واضح رہے کہ اقتصادی طور پر پسماندہ افغانستان میں اغوا کاروں سمیت جرائم پیشہ گروہ اکثر دولت مند خاندانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے ا فراد خاندان کو اغوا کر کے مغوی افراد کی رہائی کے لیے تاوان کے طور پر بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *