Police fire on car in Paris, killing twoتصویر سوشل میڈیا

پیرس:(اے یوایس)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو کار سواروں کو ہلاک کردیا۔ ڈرائیور نے کار پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی تھی، گاڑی ٹریفک کی سمت کی مخالف چلائی جارہی تھی۔پولیس کے اشارے کے باوجود کار سواروں نے گاڑی نہیں روکی جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کار کے پیچھے بیٹھا ہوا ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ گاڑی نصف شب کے بعد پیرس کے قدیم ترین اسٹینڈنگ برج دی پوائنٹ نیو پر دوڑائی جا رہی تھی ۔جب غلط سمت سے آرہی اس گاڑی کو پولس نے رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی کے ڈرائیور نے پولس پر ہی گاڑی چڑھانے کی ٹھان لی اور جیسے ہی پولس اہلکاروں کی جانب تیزی سے یہ گاڑی آناشروع ہوئی پولس اہلکاروں نے جان بچانے کے لیے فائر جھونک دیا جس میںدونوں کار سوار ہلاک ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *